Tuesday 26 January 2016

amma ni

0 comments
امّاں نی میری آنکھیں ترسیں
سانول آس نہ پاس
امّاں نی میری نیندیں بھاگیں
مجھ سے کوسوں دور
امّاں نی مِرے سپنے ٹوٹے
چُبھ گئی سینے پھانس
امّاں نی میں پیاس سے تڑپی
دل دریا کے بیچ
امّاں نی مِری سنے نہ کوئی
ہاری کر کر بین
امّاں نی مِری کشتی ڈوبی
عین کنارے پاس
امّاں نی مِرا سانول بچھڑا
ساون رُت کے پار
امّاں نی مِرے اندر بادل
بارش روکے کون
امّاں نی میں ہوئی اکیلی
شہر میں ایک ہجوم
امّاں نی میں نے چاند چرایا
جیون ہوا اندھیر
امّاں نی میں نے عشق کیا ہے
سہہ لوں گی حالات
امّاں نی مِرے نین سہاگی
دل برہا کی مانگ

فرحت عباس شاہ
(من پنچھی بے چین)


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔