Sunday 24 January 2016

shayed iss tarah tum samajh jao

0 comments
شاید اس طرح تم سمجھ جاؤ

تم نے کہا
بہت سارے ناموں میں لکھا ہوا نام
محبوب نہیں کہلا سکتا
اور بہت ساری تصویروں میں لگی  ہوئی تصویر
پسندیدہ ترین ثابت نہیں ہوتی
جبکہ میرا خیال یہ ہےکہ
بہت سارے نام نہیں ہوں گے تو ایک نام سرِ فہرست کس طرح آئے گا
اور سب سے زیادہ اپنا کیسے لگے گا؟
اور اگر کافی ساری تصویریں نہیں ہوں گی
تو ان میں سے ایک کو
اُٹھا کر آنکھوں سے لگا لینے کی لذت
کیسے نصیب ہو سکتی ہے
میں کچھ کہہ نہیں سکتا
کہ میں اپنی بات سمجھانے میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں
تم یوں کرو
کسی دن کسی قد آئینے کے سامنے
دیر تک خاموش بیٹھے خود کو جھانکتے رہو اور آنکھوں کو مل مل کے بار بار جھانکو
یا کسی گنبد میں 
دیر تک اپنا نام لےکر زور زور سے آوازیں دو
اور پھر کبھی بہت سارے لوگوں کے درمیان خود کو دیکھو
اور بہت ساری آوازوں میں
 اپنی آواز سنو
شاید اس طرح تم
زیادہ بہترطور پر سمجھ سکو
جو میں تمہیں سمجھانا چاہتا ہوں

فرحت عباس شاہ
(آلگا جنگل در و دیوار سے)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔