Tuesday 26 January 2016

kuch deep paren gay jal sanwal

0 comments
کچھ دیپ پڑیں گے جل سانول
کچھ دور تلک تو چل سانول

اُس سورج کا اجیارا کیا
جو آپ گیا ہو ڈھل سانول

کبھی آ بس اجڑے نینوں میں
کبھی دیکھ ہمارے تھل سانول

تُو دھیرج، شانت، حکیم پیا
میں دیوانہ بے کل سانول

تُو عقلِ کُل تُو سب دانا
میں مجنوں میں پاگل سانول

تِرے پاس تمام مسیحائی
تِرے پاس دکھوں کا حل سانول

فرحت عباس شاہ
(من پنچھی بے چین)


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔